Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے مداح غداروں کی زبانیں کیوں نہ کاٹی جائیں : بی جے پی لیڈر

پاکستان کے مداح غداروں کی زبانیں کیوں نہ کاٹی جائیں : بی جے پی لیڈر

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش وجئے ورگھیا نے آج ایک نیا تنازعہ چھیڑتے ہوئے استفسار کیا کہ ان غداروں کی زبانیں کیوں نہ کاٹ دی جائیں جو ہندوستان میں رہتے ہوئے پاکستان کی ستائش کرتے ہیں ۔ انہوں نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں یہ سوال دہرایا۔ بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایک سابق فوجی نے ان سے پوچھا کہ ہمارے جوان سرحد پر اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈالتے ہیں جبکہ ملک میں رہنے والے لوگ پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور کوئی بھی اس تعلق سے کچھ نہیں کہتا ہے۔

 

پاکستان کو امداد نہ دی جائے : ہندوستان
نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج امریکہ سے اپیل کی کہ پاکستان کو ملٹری سازوسامان کیلئے 265 ملین ڈالر کے بشمول 860 ملین ڈالر کی امداد نہ دی جائے اور کہا کہ اس طرح کی تمام اعانتیں راست طور پر مخالف ہند سرگرمیوں میں مشغول کی جاتی ہیں۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے مجوزہ امریکی امداد کے تعلق سے پوچھنے پر کہا کہ اس بارے میں ہمارا موقف متعدد موقعوں پر واضح رہا ہے۔ ہمارا ایقان ہیکہ ایسی تمام امداد درحقیقت ہندوستان کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں میں مشغول کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT