Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے نئے یونیفارم سے سبز رنگ غائب !

پاکستان کے نئے یونیفارم سے سبز رنگ غائب !

لاہور۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے اپنی  ٹیم کے لئے نیا یونیفارم تیار کیا ہے جسے پہن کر  ٹیم ایونٹ میں کرکٹ کھیلے گی۔ زینب عباس نے ٹویٹر پر ٹیم کے نئے یونیفارم میں پریکٹس کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں،ان تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی نیا یونیفارم پہنے لندن کے جم میں پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے یونیفارم میں سبز رنگ غائب ہے۔ واضح رہے پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز ختم ہوتے ہی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئی ۔ ٹرافی سے پہلے  ٹیم بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے پریکٹس میچ کھیلے گی،ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا،پاکستان ٹورنمنٹ کے پہلے میچ میں روایتی حریف ہندوستان سے 4 جون کو مدمقابل ہوگی۔7 جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT