Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پاکستان کے نیو کلیر پروگرام کو داخلی دہشت گردوں سے خطرہ: امریکہ

پاکستان کے نیو کلیر پروگرام کو داخلی دہشت گردوں سے خطرہ: امریکہ

واشنگٹن۔/3مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج پاکستان کی جانب سے نیو کلیر ہتھیاروں کی یکے بعد دیگرے ذخیرہ اندوزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈیفنس انٹلیجنس ایجنسی کے ڈائرکٹر لیفٹنٹٹ جنرل ونسینٹ اسٹیوارڈ نے کانگریشنل سماعت کے دوران قانون ساز وں کو بتایا کہ پاکستان میں نیوکلیر ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی بڑھتی جارہی ہے لہذا ہمیں اندیشہ ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں اضافہ کہیں کسی واقعہ یا حادثہ کی وجہ نہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ملک میں موجود دہشت گردوں سے پاکستانی نیوکلیر پروگرام کو کس قدر خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردوں کی جانب سے داخلی خطرات کا شدید سامنا ہے۔ دولت اسلامیہ اور القاعدہ دو ایسی تنظیمیں ہیں جو حکومت پاکستان کے نیوکلیر پروگرام کے لئے خطرناک ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے وزیر مالیات نے واضح بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے نیوکلیر پروگرام کو ترک نہیں کرسکتا، حالانکہ اسوقت پاکستان کو شدید مالیاتی بحران کا سامنا ہے تاہم نیوکلیر پروگرام کو حسب معمول جاری رکھا جائے گا۔ اسٹیوارڈ نے پارلیمنٹ کے ایوان اور سنیٹ سے ملک کی معیشت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک سے بھی پاکستان نے خطیر قرضہ جات حاصل کئے ہیں تاہم اگر قرضہ جات کی رقم 100بلین یا 100ٹریلین بھی ہوجائے تو بھی ہم نیوکلیر پروگرام ترک نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT