Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے چمپئنس ٹرافی جیتنے کے امکانات:انضمام

پاکستان کے چمپئنس ٹرافی جیتنے کے امکانات:انضمام

لاہور۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا نشانہ صرف ہندوستان کو شکست دینا نہیں بلکہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا بھی ہے۔انضمام الحق نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم انگلینڈ صرف ہندوستان کو شکست دینے نہیں جارہے بلکہ ہمارا بنیادی مقصد چیمپیئن شپ اپنے نام کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان 4 جون کو برمنگھم میں چیمپیئنز ٹرافی کا اپنا پہلا میچ ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2004 میں ان کی کپتانی میں انگلینڈ کے اسی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اب ہم دوبارہ بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور ٹیم ٹورنمنٹ کے تمام مقابلوں میں فتوحات کے لئے بھرپور محنت کرے گی۔انضمام کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں ملنے والی کامیابی سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلوں میں اضافے کا سبب بنی اور سب کھلاڑی انگلینڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے پرجوش ہیں، جس کے لیے تربیتی کیمپ بھی لگایا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے کئی کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ ہوچکے ہیں۔انضمام الحق نے مزید کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جس طرح پاکستانی ٹیم نے مظاہرے کئے ہیں اُس سے نئے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے ایک نیا حوصلہ پایا ہے۔ نیز چمپئنس ٹرافی کے لئے پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جس سے ٹیم کو متوازن بنانے میں مدد ملے گی۔

 

محمد نواز معطل‘2 لاکھ جرمانہ
لاہور۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر محمد نواز کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف وررزی کرنے پر 2 ماہ کے لئے معطل کرکے 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق محمد نواز کی معطلی کی سزا کا اطلاق 16مئی سے ہوگا جبکہ اگر محمد نواز پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی شرائط پر پورا اترتے ہیں تو ان پر عائد کی جانے والی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی جاسکتی ہے۔پی سی بی پاکستان سوپر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ہوئے بدعنوانی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اب تک کئی کرکٹروں کو عارضی طور پر معطل بھی کر چکا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT