Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے کئی علاقے اب برہموس کی زد میں

پاکستان کے کئی علاقے اب برہموس کی زد میں

بنگلور۔15فروری (یواین آئی) برہموس سوپرسونک کروز میزائل کا نیا ورژن پاکستان کے بیشتر حصوں کے ساتھ چین کے مخصوص علاقوں تک اہداف کو نشانہ بنا سکے گا۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے سربراہ ایس کرسٹوفر نے آج بتایا کہ 450 کلومیٹر کی صلاحیت والے برہموس میزائل کے نئے ورژن کا پہلا تجربہ 10 مارچ کو کیا جائے گا۔ بنگلورو میں منعقد ایرو انڈیا شو میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کرسٹوفر نے کہا کہ آئندہ دو سے ڈھائی سال کے دوران برہموس کی وار کرنے کی صلاحیت 800 سے بڑھاکر 850کلومیٹر تک کی جائیگی۔ میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول یونٹ (ایم ٹی سی آر) کے موثر ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے سربراہ نے کہا کہ اس کا فائدہ یہ ہوا ہے اب ہندستان برہموس میزائل کی صلاحیت بڑھا سکتا ہے جو پہلے 290کلومیٹر تک محدود تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT