Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے گوادر میں 2000 ایکڑ اراضیات چین کے حولے

پاکستان کے گوادر میں 2000 ایکڑ اراضیات چین کے حولے

اسلام ؍ بیجنگ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور چین نے آج اپنے 46 بلین ڈالرس والے معاشی راہداری پراجکٹ کا عملاً آغاز کردیا اور اس طرح چین کو بلوچستان میں 2000 ایکڑ اراضیات حوالے کی گئیں تاکہ وہ حکمت عملی والی گوادر بندرگاہ کو فروغ دے سکے۔ چین کو اس پراجکٹ کے ذریعہ بحر عرب میں بھی داخلہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک نے ایک چینی کمپنی کے لئے 2000 ایکڑ اراضیات کے استعمال کے حقوق پر ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ اس موقع پر جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی سے گواور بندرگاہی شہر میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنھوں نے کہاکہ بندرگاہ کے لئے ترقیاتی پراجکٹ دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ گوادر بندرگاہی شہر کو چین کے شہر ژنجیانگ کے کاشگر سٹی سے سڑکوں اور تیل پائپ لائن کے ایک نیٹ ورک کے ذریعہ جوڑا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT