Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے یوم آزادی پر طالبان کے حملہ کا منصوبہ ناکام

پاکستان کے یوم آزادی پر طالبان کے حملہ کا منصوبہ ناکام

کراچی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اعلیٰ سطحی شورش پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پاکستان کی یوم آزادی جو 14 اگسٹ کو منائی جاتی ہے ، کے موقع پر طالبان کے ایک بڑے حملے کے منصوبہ کو ناکام کردیا گیا ہے۔ بندرگاہی شہر کراچی میں بڑے پیمانے پر یوم آزادی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ طالبان کے منصوبہ کو دراصل انٹلی جنس کے ایک آپریشن کے بعد ناکام کیا گیا جہاں ایک بیرونی امداد والی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ کچھ اہم اور اعلیٰ سطحی شورش پسندوں بشمول تحریک طالبان کے سوات چیاپٹر ڈپٹی چیف برائے کراچی بخت زماں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شورش پسندوں نے ایک دھماکو اشیاء سے لدی ہوئی کار بالکل تیار رکھی تھی۔ علاوہ ازیں ایک موٹر سائیکل کے ذریعہ بھی یوم آزادی تقریبات میں تباہی مچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کی تیاری کافی دنوں سے کی جارہی تھی۔ گرفتار شدہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار
ٹوکیو 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر جاپان کے جزیرہ اوکنیاوا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں عملہ کے دو افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ دریں اثناء جاپان کے کوسٹ گارڈس نے بھی حادثہ کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ کوسٹ گارڈس نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں جبکہ ایک دیگر کوسٹ گارڈ نے یہ بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوکر پانی میں گر گیا۔ امریکی افواج کی درخواست پر ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لئے گشتی کشتیاں اور چھوٹے طیارے روانہ کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT