Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے 10 مشتبہ دہشت گردوں کے گروپ میں سے تین ہلاک

پاکستان کے 10 مشتبہ دہشت گردوں کے گروپ میں سے تین ہلاک

نئی دہلی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صیانتی اداروں نے 10 مشتبہ پاکستانی دہشت گردوں میں سے تین کو ہلاک کردیا۔ وہ مبینہ طور پر حال ہی میں گجرات میں داخل ہوئے تھے تاکہ بیش قیمت اہداف کو حملوں کا نشانہ بنائیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے بموجب ان ٹیموں کو مغربی ہند کی ریاست میں گذشتہ جمعہ ہلاک کردیا گیا۔ قبل اس کے کہ وہ ہندوستانی سرزمین پر حملے کرتے۔ باقی 7 دہشت گرد کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان کے پوشیدہ ٹھکانوں کا پتہ معلوم کرلیا گیا ہے اور انہیں ہلاک کرنے کی بھی کارروائی شروع ہوچکی ہے کیونکہ کارروائی ابھی جاری ہے۔ اس لئے صیانتی اداروں نے تفصیلات انکشاف کرنے سے انکار کردیا۔ یہ تمام مشتبہ پاکستانی دہشت گرد لشکرطیبہ اور جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے گجرات کے سومناتھ مندر پر 7 مارچ کو شیوراتری کے موقع پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ علاوہ ازیں دیگر 7 مقامات بھی ان کے نشانوں میں شامل تھے۔ محکمہ سراغ رسانی کی دہشت گردوں کی دراندازی کے بارے میں اطلاع ملتے ہی یہ کارروائی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT