Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / پاکستان ہائی کمیشن میں نواز شریف کے خلاف یادداشت

پاکستان ہائی کمیشن میں نواز شریف کے خلاف یادداشت

لندن ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہائی کمیشن میں داخل کی گئی ایک یادداشت میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا گیا ہیکہ موصوف پاکستان کی دہشت گردی، مذہبی عدم رواداری اور منافرت کو جموں و کشمیر برآمد نہ کریں اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق بحال کریں۔ یادداشت میں نواز شریف سے مخاطبت کی گئی تھی۔ احتجاجی پاکستان ہائی کمشنر کے باہر جمع ہوئے تھے جن میں جموں و کشمیر اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی موجود تھے۔ یادداشت میں مزید کہا گیا ہیکہ اگر نواز شریف سابق رجواڑی ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے سچے بہی خواہ ہیں تو برائے کرام پاکستان سے دہشت گردوں، انتہاء پسندوں، مذہبی عدم رواداری اور نفرت برآمد نہ کریں جس نے جموں و کشمیر کے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کو بحال کریں۔ نواز شریف سے یہ بھی کہا گیا کہ موصوف اسلامی تعلیمات کا ایک بار پھر بغور مطالعہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT