Tuesday , October 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان :ہزاروں افراد کے بیرون ملک سفر کا امتناع ختم

پاکستان :ہزاروں افراد کے بیرون ملک سفر کا امتناع ختم

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے تقریباً 65000 ایسے شہریوں کو جنہیں بیرونی ملک سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور امتناع عائد کیا گیا تھا، ایک تیار کردہ فہرست سے ان کے ناموںکو حذف کرتے ہوئے امتناع برخاست کردیا تاہم کچھ ایسے شہری جن کا نام ہنوز فہرست میں موجود ہے، ان میں سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کا نام سب سے اہم ہے جن پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔ اس فیصلہ کا اعلان وزیرخارجہ نثار علی خان نے کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ پاکستان میں ایسے متعدد شہری ہیں جن پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) کے تحت ویزہ بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کی وجوہات عسکریت پسندی اور متعدد گھریلو تنازعات بتائے گئے ہیں۔ فہرست کا بغور جائزہ لینے کے بعد حکومت نے ای سی ایل کی فہرست سے 4987 شہریوں کا نام حذف کرنے کا فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں 59,603 افراد کو پاسپورٹ بلیک لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT