Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان ہندوستانی جارحیت کا جواب دینے تیار : جنرل باجواسربراہ پاکستانی فوج

پاکستان ہندوستانی جارحیت کا جواب دینے تیار : جنرل باجواسربراہ پاکستانی فوج

اسلام آباد ۔ /5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل باجوا نے ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل ویپن راوت کے سرجیکل حملوں کے اعادہ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل ویپن راوت کا سرجیکل حملوں اور اس کے امکانی اعادہ کے دعوے بذات خود ہندوستان کی شکست کا ثبوت ہیں ۔ جنرل راوت نے ہندوستانی فوج کے 27 ویں سربراہ کی حیثیت سے /21 ڈسمبر کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد سرگرمیاں پاکستان کو دہشت گردی اور شورش پسندی کی تائید کرنے والی حکمت عملی پر ازسر نو غور کرنے کیلئے مجبور کردیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نائب سربراہ فوج خطہ قبضہ کے پار دہشت گردوں کے کیمپوں پر سرجیکل حملے میں شخصی طور پر شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT