Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستان ‘ہندوستان میں دہشت گردی کا خواہاں

پاکستان ‘ہندوستان میں دہشت گردی کا خواہاں

ہندوستانی فوج کا عوام کو خبردار رہنے کا مشورہ ‘ آنجہانی بریگیڈیئر راجندر سنگھ کی یاد میں یوم شہیداں
جموں و۔26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کی جانب سے کٹھوا ۔ سامبا علاقہ میں جو جموں میںواقع ہے ‘ پاکستان دہشت گرد کارروائی کرنے کا خواہاں ہے ۔ ایک اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر نے آج عوام کو خبردار کیا اور شہریوں کے علاوہ سابق فوجیوں سے ایسے کسی بھی ارادہ کو ناکام بنانے کیلئے چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ جنرل گووردھن سنگھ اور سابق وزیر گلچین سنگھ چرک نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جموں ۔ کٹھوا کے علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش جاری ہے ۔ ایسا مسلسل کیا جارہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسی کوشش جاری رہے گی ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف مغربی کمان لیفٹننٹ جنرل کے جے سنگھ نے آج کہا کہ یہ ہر شہری اور سابق فوجی کا فرض ہے جو سرحدی علاقہ میں مقیم ہیں کہ چوکس رہے اور کسی قسم کی بھی اطلاع ملنے پر متعلقہ عہدیداروں کو ایسی سرگرمیوں کی اطلاع دیں ۔ اس کوشش میں فوج نے بعض افراد کو اعزاز عطا کیا ہے کیونکہ ان کی فراہم کردہ اطلاعات کی وجہ سے ایسی سازشیں سرحدی علاقہ میں ناکام بنادی گئی تھیں ۔ اس سلسلہ میں کمانڈ نے دو پروگرام ’جاگرک ہندوستانی ‘ سرحدی علاقہ کرکٹ لیگ کا آغاز کیا ہے ۔ آج اس لیگ کا فائنل ہے ۔ لیفٹننٹ جنرل سنگھ ایک تقریب کے دوران جس کا اہتمام جموں وکشمیر سابق فوجیوں کی لیگ نے کیا تھا تاکہ پہلے مہاویر چکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی فوجی بریگیڈیئر راجندر سنگھ کی یاد میںجنہیں کشمیر کا نجات دہندہ بھی کہا جاتا ہے یوم شہیداں منایا جائے تاکہ جموں علاقہ کے بچے اپنے جنگجوؤں کے کارناموں اور شہید ہونے والے فوجیوں کے بارے میں واقف ہوسکیں ۔ بلیدان میموریل کے طور پر ایک لائف اینڈ ساؤنڈ شو بھی پیش کیا گیا جس میں بریگیڈیئر راجندر سنگھ کو دکھایا گیا تھا ۔جموں و کشمیر کے سابق فوجیوں کی لیگ نے آج کثیر تعداد میں جمع ہوکر بریگیڈیئر راجندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کی بیٹیاں اروشی پٹھانیا اور اوشا پرمار بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ راجندر سنگھ ایک چھوٹے سے دیہات بگونا کے متوطن تھے ۔ انہوں نے دیہاتی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد پرنس آف ویلس کالج سے 1921ء میں گریجویشن کیا تھا اور فوج میں ملازم ہوگئے تھے ۔بعدازاں جب برصغیر کی تقسیم کے بعد قبائلیوں کے بھیس میں پاکستان کی فوج نے جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس کے وسیع علاقہ پر قبضہ کرلیا تھا ‘ انہوں نے ان کے خلاف جرات مندی سے جنگ کی تھی اور حکومت ہند کی جانب سے انہیں پرم ویر چکر کا اعزاز دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT