Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / پاکستان ۔افغانستان کا مخالف دہشت گرد کارروائی پر اتفاق

پاکستان ۔افغانستان کا مخالف دہشت گرد کارروائی پر اتفاق

وزیراعظم پاکستان کی صدر روس سے ملاقات‘ حقانی نٹ ورک کی موجودگی کے ثبوت پیش کرنے کی خواہش

آستانہ ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور افغانستان میں حالیہ کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں افغان صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیوں کی تصدیق کے لیے ایک نظام کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے۔اس ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے ایک دوسرے ملک کو آگاہ رکھنے کے باہمی رابطوں اور چہار ملکی رابھ گروپ کو استعمال کیا جائِے گا۔پاکستانی وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے ٹرک بم حملے کی مذمت کی جس میں سو کے قریب سو سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستاں میں امن اور استحکام کا خوہاں ہے اور اس کے لیے تعاون فراہم کرتا رہے گا۔نواز شریف اور ڈاکٹر اشرف غنی کے درمیان یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی اور پاکستان کی طرف سے اس ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف نے افغانستان میں پاکستانی طالبان کی موجودگی کے بارے میں بھی اپنی تشویش سے افغان صدر کو ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا۔خطے میں دہشت گردی کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور جن میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔نواز شریف نے افغانستان کے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔پاکستان پر کابل حکومت کی طرف سے افغان مسلح گروہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی اور اس کی مبینہ پشت پناہی کے حوالے سے بھی الزامات لگائے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم نے افغان صدر سے کہا کہ حقانی نیٹ کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں اگر افغانستان کی حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کو پیش کیے جائیں۔ شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان اور روسی صدر ولادمیر پوتن کی بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں میں بڑھتے ہوئے تجارتی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ان روابط کو مستکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

TOPPOPULARRECENT