Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان ۔ہندستان سندھ آبی مذاکرات ناکام

پاکستان ۔ہندستان سندھ آبی مذاکرات ناکام

اسلام آباد 17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندستان اور پاکستان سندھ آبی تنازعہ کو حل کرنے میں جاری تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ایکعہدیدارنے کہا کہدونوں ممالک کے مابین واشنگٹن میں واقع عالمی بینک ہیڈکوارٹر میں یہ اجلاس ہوا ۔ پاکستان نے عالمی بینک سے معاہدہ کے بغیر نئے دور کے مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہندستان کے ساتھ آبی تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ثالثی کے لئے ایک عدالت قائم کرنے کی درخواست کی ہے ۔انگریزی اخبار’ ڈان‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تنازعہ حل کرنے کیلئے فورم کی پہل پر ہندستان اور پاکستان کے مابین 14اور 15ستمبر کو ہوئی بات چیت بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بینک کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان نے اب عالمی بینک سے درخواست کی ہے کہ وہ ثالثی کے لئے عدالت قائم کرکے (سندھ طاس) معاہدہ کے تئیں اپنی ذمہ داری ادا کرے ۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سکریٹری سطح کی بات کی میزبانی کررہے عالمی بینک نے کل جاری ایک بیان میں تنازعہ کو حل کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT