Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان : 11سالہ ہندو لڑکے کی بدفعلی اور قتل

پاکستان : 11سالہ ہندو لڑکے کی بدفعلی اور قتل

کراچی ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 11سالہ پاکستانی ہندو لڑکے کی مبینہ طور پر ایک کلب کے احاطہ میں صوبہ سندھ میں بدفعلی کر کے قتل کردیا گیا جس کی وجہ سے عوامی سطح پر احتجاج کیا گیا ‘ جنہوں نے خاندان کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ایک ہندو ڈاکٹر کا لڑکا ایک سوئمنگ پول میں 13اپریل کو حیدرآباد کلب کے اندر مردہ پایا گیا ۔ لڑکے کے ارکان خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بدفعلی اور قتل کی پردہ پوشی کیلئے دانستہ طور پر اُسے سوئمنگ پول میں پھینک دیا گیا تھا ۔لڑکے کے والد چیتن کمار نے کہا کہ یہ لڑکا ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت سے غائب تھا جب کہ کلب کے اندر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ بعدازاں لڑکے کی نعش پانی پر تیرتی دستیاب ہوئی ‘اس کے چہرہ پر اذیت رسانی کے نشانات تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT