Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان 400 رنز پر سمٹی ، 103 رنز کی برتری

پاکستان 400 رنز پر سمٹی ، 103 رنز کی برتری

برمنگھم۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم 400 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ اسے اپنی پہلی اننگز میں 103 رنز کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 297 رنز بنائے ۔ آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز راحت علی تھے جو چار رنز بنا سکے۔ جبکہ سرفراز احمد 46 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔مصباح الحق بہتر شروعات کے بعد 56 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔تیسرے دن پاکستان کو دن کا پہلا اور مجموعی طور پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب یونس خان 31 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے بیرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔ان کی جگہ آنے والے اسد شفیق 18 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے براڈ کی گیند پر اس وقت بولڈ ہوئے جب پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے ایک رن درکار تھا۔انگلینڈ کی جانب سے اب تک جیمز اینڈرسن اور اسٹوئرٹ براڈ نے ایک، ایک اور کرس ووکس نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔پاکستانی اننگز کی اب تک کی خاص بات اظہر علی اور سمیع اسلم کی عمدہ بیٹنگ رہی ہے۔ ان دونوں نے دوسرے دن کے کھیل میں دوسری وکٹ کیلئے 181 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔سمیع اسلم تو ٹسٹ کریئر کی پہلی نصف سنچری بنانے کے بعد 82 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے تاہم اظہر علی دن کی آخری گیند تک کریز پر رہے اور 15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 139 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔یہ ان کے کیریئر کی دسویں اور ایشیا سے باہر پہلی سنچری تھی۔اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کھیل کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان نے اس میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور شان مسعود اور وہاب ریاض کی جگہ سمیع اسلم اور سہیل خان کو ٹیم کو جگہ دی گئی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم میں زخمی ہونے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کی جگہ سٹیون فن کی واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی یہ سیریز فی الوقت ایک ایک سے برابر ہے۔

TOPPOPULARRECENT