Monday , September 25 2017
Home / پاکستان / پاکستا ن امام بارگاہ میں دھماکے کے مہلوکین کی تعداد 12 ہوگئی

پاکستا ن امام بارگاہ میں دھماکے کے مہلوکین کی تعداد 12 ہوگئی

کراچی ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں جہاں ایک کمسن لڑکی نے ایک شیعہ مقدس مقام پر خودکش بم دھماکہ کردیا تھا، مہلوکین کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔ نو عمر بمبار جو برقعہ پہنا ہوا تھا، چلگیری کے کاظمیہ امام بارگاہ میں مغربین کے وقت داخل ہوگیا تھا جہاں پاکستان کے اقلیتی شیعہ طبقہ کی طرف سے مذہبی اجتماعات و مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔ بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگتی نے کہا کہ شیعہ مذہبی اجتماع کے آغاز سے عین قبل خودکش دھماکہ ہوا تھا۔ مقامی انتظامیہ کے عہدیدار محمد وسیم نے کہا کہ مشتبہ خودکش بمبار تقریباً 18 سال کا تھا اور برقعہ پہنا ہوا تھا۔ تاحال کسی بھی گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خاں نے اس دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ محرم الحرام کے دوران شیعہ اقلیت کو نشانہ بناتے ہوئے یہ پہلا بڑا خودکش حملہ کیا گیا تھا اور کل عاشورہ کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان میں 20 فیصد شیعہ آباد نواسہ رسول ؐ امام حسین ؓ کے یوم شہادت کے سوگ میں ماتم و مجالس کا اہتمام کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT