Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔نیوزی لینڈ:فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

پاک۔نیوزی لینڈ:فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

تین میچوں کی یہ سیریز تاحال 1-1سے برابر ہے۔ تیسرے میچ میں ٹیم تبدیل کرنے کی ضرورت: آفریدی
کراچی /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آکلینڈ میں پہلا میچ 16 رنز سے جیتا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ہملٹن کے دوسرے میچ میں کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی ورلڈ ریکارڈ شراکت کے نتیجے میں 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم میچ ہے اور وہ چاہیں گے کہ اس میچ سے ایک اچھا کمبینیشن سامنے آ سکے کیونکہ اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ اور پھر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں حصہ لینا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولنگ اچھی نہیں رہی۔ عمرگل اور محمد عامر چونکہ کافی عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں لہذا وہ دونوں گیم پلان کے مطابق بولنگ نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی بولر پلاننگ کے مطابق بولنگ کرتے تو یہ میچ جیتا جا سکتا تھا لیکن جس طرح کی بولنگ کی گئی اگر پاکستان نے 200 رنز بھی بنائے ہوئے ہوتے تب بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ جیت جاتی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ میں ٹیم میں یقیناً رد و بدل ہوگا اور کمبینیشن تبدیل کر کے دیکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ آؤٹ آف فارم صہیب مقصود اور عمرگل کی جگہ محمد رضوان اور انور علی کو موقع دیا جائے گا۔صہیب مقصود پہلے میچ میں صفر اور دوسرے میچ میں صرف 18 رنز بنا سکے تھے۔

پاکستان کے نقطہ نظر سے اوپنر احمد شہزاد کی فارم بھی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے جو دونوں میچوں میں صرف 16 اور نو رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر یہ کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض فٹ ہوچکے ہیں۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ان کے بازو پر گیند لگی تھی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہیکہ چونکہ وہ نیوزی لینڈ میں اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلیں گے لہٰذا وہ اسے یادگار بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم ویسٹ پیک سٹیڈیم میں پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی تاہم اس میدان میں اس کی ون ڈے کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور وہ چار میں سے صرف ایک ون ڈے جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

نیوزی لینڈ میں کیرئیرکاآخری میچ یادگاربناناچاہتا ہوں،آفریدی
ویلنگٹن /21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹی20ٹیم کے کپتان آل رائونڈر شاہد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اپنے کیرئیرکاآخری میچ یادگاربناناچاہتا ہوں۔بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہو گی تیسرے میچ میں آل راونڈ پرفامنس کا مظاہرہ کروں۔محمد عامر اور عمرگل کی پرفارمنس سے متعلق شاہد کا کہنا تھا کہ عامر اورعمر گل نے تجربے کے لحاظ سے اچھی بولنگ نہیں کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریزکا فیصلہ کن میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ کیویز نے 10وکٹوں سے با آسانی اپنے نام کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT