Sunday , April 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔نیوزی لینڈ سیریز بیٹسمینوں کیلئے سخت امتحان:آرتھر

پاک۔نیوزی لینڈ سیریز بیٹسمینوں کیلئے سخت امتحان:آرتھر

نیلسن۔12نومبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاک۔نیوزی لینڈ ٹسٹ سیریز کو دونوں ہی ٹیموں کے بیٹسمینوں کے لئے سخت امتحان قراردیاہے کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کا بولنگ شعبہ طاقتور ہے اور وکٹ بولروں کے سازگار ہوگی۔آرتھر نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹسٹ میچوں پر مشتمل ٹسٹ سیریز آسان نہیں ہو گی کیونکہ دونوں ٹیموں کے بیٹسمین پریشان رہیں گے ۔کرائسٹ چرچ کی اسپورٹنگ وکٹ حیران کن امر نہیں جہاں گیند سیم اور سوئنگ ہوتی ہے ۔ پاکستانی ٹیم میں بھی ایسی وکٹوں کیلئے موثرفاسٹ بولروںکی کمی نہیں۔ٹوڈ ایسٹل کی حتمی ٹیم میںموجودگی دلچسپی کا باعث ہوگی‘ پاکستانی اور کیوی بیٹنگ لائن کے ابتدائی سات بیٹسمینوں کے درمیان مقابلہ ہوگاکیونکہ دونوں طرف ہر شعبے کے بہترین بولرس موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیلسن میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ سیریز کے پہلے ٹسٹ کیلئے اسپورٹنگ وکٹ ان کیلئے حیران کن بات نہیں کیونکہ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اول گراؤنڈ کی وکٹ عام طور پر تبدیل نہ کی جائے تو اس پر سیم اور سوئنگ بولنگ کو مدد ملتی ہے لیکن انہیں اس بات کی کوئی پریشانی نہیں کیونکہ ان کے پاس  چند بہترین بولرس موجود ہیں جن کیخلاف کھیلتے ہوئے کیوی بیٹسمینوں کو بھی مشکلات درپیش رہیں گی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز دراصل دونوں ٹیموں کے ابتدائی سات بیٹسمینوں کا سخت امتحان ہوگا کیونکہ دونوں ٹیموں کا بولنگ شعبہ طاقتور ہے اور ان میں سیم،سوئنگ،پیس اور اسپن کی مکمل خوبیاں موجود ہے اور اسی وجہ سے  سیریز کو آسان نہیں بلکہ مسابقتی ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT