Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔ورلڈ الیون سیریز کا لوگو متعارف

پاک۔ورلڈ الیون سیریز کا لوگو متعارف

لاہور۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹوئنٹی 20 سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلیے بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بہتری لانے کیلیے کوشاں ہیں۔ سرفہرست 4 علاقائی ٹیموں کیلیے بھی اسپانسرز تلاش کر رہے ہیں۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہت بڑا قدم ہے، تنقید برائے تنقید نہ کی جائے، کچھ بھی کہنے یا لکھنے سے پہلے پاکستانی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد کیلیے بہت مشکلات تھیں، سکیورٹی ٹیم کو مطمئن کرنا بڑا چیلنج تھا، بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بہت مطالبات ہیں، کرکٹرز اور بورڈز کے مسائل رہے، ورلڈ الیون کیلیے مختصر وقت میں متوازن ٹیم بنانا تھی جس میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے صف اول کے کھلاڑی شامل ہوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں بھی بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشش کر رہے ہیں، تاہم فی الحال عالمی کھلاڑی وہاں کھیلنے کیلیے تیار نہیں۔ انٹرنیشنل سکیورٹی ٹیموں کو کراچی کادورہ کروائیں گے اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کراچی میں بھی میچز کروائیں گے، سری لنکا نے پاکستان میں ایک میچ کھیلنے کی حامی بھری ہے۔
اسپین،ترکی اور اٹلی کی فتوحات
لندن ۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائنگ میچز میں اسپین نے لیکٹن اسٹائن کو 8 گول سے شکست دی۔ ویلز نے مولدووا کو 2-0، اور آئس لینڈ نے یوکرائن کو 2-0،سربیا نے آئر لینڈ ،ترکی نے کروشیا ، فن لینڈ نے کوسوو اور اٹلی نے اسرائیل کو شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT