Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

پاک۔ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

لاہور۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ٹونٹی 20  اور اور ونڈے سیریر کے بعد اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ٹسٹ کرکٹ کا میدان سجے گا۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں شروع ہو گا۔ دونوں ممالک اب تک 16 ٹسٹ سیریز کھیل چکے ہیں۔ پانچ میں پاکستانی ٹیم فاتح رہی اور پانچ ہی سیریز ویسٹ انڈیزکے نام رہیں جبکہ چھ برابری پر ختم ہوئیں۔ یونس خان دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کو بے تاب ہیں۔  ٹونٹی20  اور ونڈے کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان ٹسٹ میں بھی اپنے کرئیر کے آغاز کے منتظرہیں جبکہ  تنقیدوں کا شکار محمد عامر کو بھی وکٹیں حاصل کرنے کا چیلنج درپیش۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کیرئیر کی آخری سیریز کو یادگار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کبھی ٹسٹ سیریز نہیں جیتی۔ کپتان مصباح الحق تاریخ بدلنے کے خواہاں ہیں اور وہ اپنے کرئیر کی آخری سیریز میں ٹیم میں ریکارڈ کامیابی دلوانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کے دو کامیاب ترین بیٹسمنوں کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے لئے یہ سیریز آخری سیریز ہے اور دونوں ہی کھلاڑیوں نے بہتر مظاہرے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مرے کی مونٹی کارلو میں پیشقدمی
مونٹی کارلو۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی اسٹار اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا لکسمبرگ کے جائلز مولر سے مقابلہ ہوا جس میں عالمی نمبر 1 اینڈی مرے نے جائلز مولر کو 5-7، 5-7 سے شکست دی۔
مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس میں اینڈی مرے کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ مرے نے جائلز مولر کو راست سٹوں  میں شکست سے دوچارکیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT