Monday , May 29 2017
Home / پاکستان / پاک۔ افغان سرحد کی ایک ماہ بعد بازکشادگی

پاک۔ افغان سرحد کی ایک ماہ بعد بازکشادگی

پشاور ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سرحدی ملازم کے بیان کے مطابق زائد از ایک ماہ بند رہنے کے بعد پاک ۔ افغانستان سرحد کو دوبارہ کھولنے کے بعد سینکڑوں ٹرکس افعانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ اس طرح جنوبی ایشیاء کی مصروف ترین تجارتی راہداری کو مسدود کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور بحالی عمل میں آئی۔ پاکستان کی طوخم سرحدی کراسنگ کے ایک عہدیدار فیاض خان نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سرحدی کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا حکم اسے کل ہی موصول ہوا لہٰذا تجارتی مقاصد کیلئے سرحد کو آج صبح 7 بجے دوبارہ کھول دیا گیا اور اس طرح کئی کیلو میٹر تک قطار میں کھڑے ہوئے ٹرکس دوبارہ ایک دوسرے کی سرحد میں داخل ہوگئے۔ پے در پے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس سرحد تک کو وسط فروری میں بند کردیا گیا تھاکیونکہ پاکستان کو شبہ تھا کہ یہ حملے افغانستان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے کئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT