Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / پاک۔ افغان عہدیداروں کی ملاقات ، وزراء کو پارلیمانی منظوری

پاک۔ افغان عہدیداروں کی ملاقات ، وزراء کو پارلیمانی منظوری

اسلام آباد ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر ایک پھاٹک کی تعمیر پر مہلک جھڑپوں کے بعد پاکستان اور افغانستان نے اتفاق کیا کہ اس مسئلہ کی خوشگوار انداز میں یکسوئی کی جائے اور ایک دوسرے سے سرحدی مسائل پر مشاورت کا ایک نظام قائم کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔ چنانچہ ایس سی او چوٹی کانفرنس تاشقند میں علحدہ طور پر مشیر برائے قانونی امور پاکستان سرتاج عزیز اور وزیرخارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی کی ملاقات ہوگی۔ کابل سے موصولہ اطلاع کے بموجب افغانستان کی پارلیمنٹ نے آج صدر افغانستان اشرف غنی کے نامزد وزیردفاع اور ڈائرکٹر محکمہ سراغ رسانی کے تقرر کو منظوری دے دی۔ یہ دونوں اہم عہدے کئی ماہ سے مخلوعہ تھے کیونکہ ملک میں خانہ جنگی جاری تھی جس پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح تھی۔ پارلیمنٹ کی یہ توثیق اس وقت منظرعام پر آئی جبکہ حملوں سے پورے افغانستان میں آج تقریباً 23 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی۔

TOPPOPULARRECENT