Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔ انگلینڈ ونڈے سیریز کا 24 اگسٹ کو آغاز

پاک۔ انگلینڈ ونڈے سیریز کا 24 اگسٹ کو آغاز

لندن ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان او ڈی آئی سیریز 24 اگسٹ کو ساؤتھمپٹن میں پہلے ونڈے کے ساتھ شروع ہوگی ۔ پانچ میچوں کی سیریز 4 سپٹمبر کو کارڈف میں اختتام پذیر ہوگی جبکہ درمیانی تین مقابلے ترتیب وار لارڈز (27 اگسٹ)، ٹرینٹ برج (30 اگسٹ) اور ہیڈنگلے (یکم سپٹمبر) میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ نے آج اپنے ونڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے جدوجہد سے دوچار بیٹسمن جیمز ونس کو ڈراپ کردیا اور اوئن مورگن کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم میں بین اسٹوکس اور مارک ووڈ کو واپس طلب کیا ہے۔ فاسٹ بولر اسٹیون فن حالیہ اوول ٹسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سلیکشن کیلئے زیرغور نہ رہے۔

TOPPOPULARRECENT