Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔ آسٹریلیا ڈے نائٹ ٹسٹ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان

پاک۔ آسٹریلیا ڈے نائٹ ٹسٹ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان

برسبین ۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا جائیگی جہاں 15سے 19دسمبر برسبین میں ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا جا ئے گا۔کرکٹ آسٹریلیا نے ڈے نائٹ ٹسٹ کیلئے ٹکٹ کی قیمت 20 آسٹریلیائی ڈالرز مقرر کی ہے یعنی 1540 روپے ، بچوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت 10ڈالرس اور خاندان کے لئے 45 ڈالر ہے۔پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3ٹسٹ اور 5ونڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

ڈوپنگ اسکینڈل‘ روسی فیڈریشنز پر پابندی کاخطرہ
لندن۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے کہا کہ اگر ریاستی سرپرستی میں سوچی اولمپکس 2014 میں ڈوپنگ اسکینڈل کا الزام درست ثابت ہوا تو روس کی تمام اسپورٹس فیڈریشنز پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ تھامس باک نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ روس پر ریو دی جنیرو میں ہونے والے اولمپک میں پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے سابق اینٹی ڈوپنگ ڈائریکٹر کی جانب سے سوچی اولمپک 2014 سے قبل اور بعد میں ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ اسکیم چلانے کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ باک نے کہا کہ اگر کوئی ریاستی شراکت میں سوچی اولمپک میں ڈوپنگ میں ملوث پایاگیا تو اس کو تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT