Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔ ویسٹ انڈیز سیریز سری لنکا میں کھیلنے پر غور : نجم سیٹھی

پاک۔ ویسٹ انڈیز سیریز سری لنکا میں کھیلنے پر غور : نجم سیٹھی

کراچی ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال اکٹوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ہوم سیریز سری لنکا میں کھیلنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔ اس کا سبب متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر اخراجات بتائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہونے کے بعد سے پاکستان اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلتا آرہا ہے۔ پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے برطانوی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں کہا کہ امارات میں پی سی بی کو بہت زیادہ اخراجات کا سامنا رہتا ہے۔ سیٹھی نے کہا کہ اگر اسے اپنی ہوم سیریز میں بھی کچھ آمدنی نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ کسی دوسرے ملک کی ہوم سیریز کھیلنے سے اسے کوئی آمدنی نہیں ہوتی۔ لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سری لنکا میں کھیلنے کے بارے میں غور کررہا ہے کہ اسے وہاں اسٹیڈیمز دستیاب ہونگے یا نہیں؟ اور وہاں سیریز کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ یاد رہے کہ 2002ء میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹسٹ سیریز کا ایک ٹسٹ کولمبو میں کھیلا گیا تھا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اگلی پاکستان سوپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوجائے۔ اس ضمن میں کرکٹرز سے معاہدے کرتے وقت کھلاڑیوں سے بھی اس بارے میں بات کی جائے گی کہ وہ لاہور میں کھیلنے کیلئے تیار ہوتے ہیں یا نہیں؟

TOPPOPULARRECENT