Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک کرکٹ : شعیب ملک کو A کیٹگری کا کنٹراکٹ

پاک کرکٹ : شعیب ملک کو A کیٹگری کا کنٹراکٹ

مصباح، اظہر، آفریدی، یونس، حفیظ کا بھی ٹاپ گروپ، اجمل کی تنزلی
کراچی ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو آج پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ’A‘ کنٹراکٹ دیا گیا، جبکہ کہنہ مشق آف اسپنر سعید اجمل کو 27 کھلاڑیوں کیلئے معلنہ سنٹرل کنٹراکٹس کی نئی فہرست میں تنزلی سے دوچار کردیا گیا ہے۔ کنٹراکٹس کے نئے شرائط کے تحت سابق کپتان شعیب کو ٹاپ کیٹگری تک ترقی موجودہ کپتانوں مصباح الحق (ٹسٹ)، اظہر علی (او ڈی آئی) اور شاہد آفریدی (T20) کے ساتھ دی گئی، نیز مزید دو سابق کپتانوں یونس خان اور محمد حفیظ بھی یہی گروپ میں ہیں۔ نئے کنٹراکٹس عطا کرتے ہوئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اجمل جنھیں کیٹگری ’B‘ تک گھٹا دیا گیا، اُن کے ساتھ سردمہری کا معاملہ ہوا ہے لیکن حقیقت میں آف اسپنر کے کریئر کو نئی زندگی دی گئی کیونکہ ایسی چہ میگوئیاں زوروں پر تھیں کہ انھیں کنٹراکٹ لسٹ سے ڈراپ ہی کردیا جائے گا۔ فہرست میں ’C‘ اور ’D‘ کیٹگری کے کھلاڑی بھی ہیں۔ پی سی بی نے ماہانہ ادائیگیوں کا اعلان بھی کیا ، نیز میچ فیس مجموعی طور پر بڑھا دی گئی اور میچز اور سیریز کیلئے جیت کے بونس عطا کرنے کے سٹم کو بحال کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایک بیان میں مالی تفصیلات کی وضاحت کئے بغیر کہا کہ کھلاڑیوں کو اچھے پرفارمنس پر انفرادی ترغیبی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ یہ سنٹرل کنٹراکٹس جولائی 2015ء سے 30 جون 2016ء تک عطا کئے گئے مگر ایک معاہدے سے مشروط ہوں گے، جو کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان طئے پاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT