Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک ۔ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 سیریزکا آج آغاز

پاک ۔ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 سیریزکا آج آغاز

باربادوس۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  ٹوئنٹی20  سیریز کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے اور پاکستانی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں جس نے  باربادوس میں  بھرپور پریکٹس کی۔ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران پہلے 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے بعد ونڈے اور ٹسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ٹی ٹئونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 مارچ کو بریج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 مارچ تیسرا یکم اپریل اور چوتھا 2 اپریل کو پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی  میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ متاثر کن ہے جیسا کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 5 میں فتح حاصل کی جبکے 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ ونڈے سیریز کو پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کے لئے اہم قرار دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے بطور کپتان پی سی بی کے توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے جہاں کامیابی کی صورت میں کوالیفائر کھیلے بغیر ورلڈ کپ میں جانے کی ہماری توقعات مزید مضبوط ہوں گی۔دوسری جانب  ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے ٹیم کو خبردار کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز میں ہرانا آسان نہیں، یہ ایک مشکل سیریز ہو گی، پاکستانی ٹیم کو اسے ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے، دونوں ہی ٹیمیں ایک طرز کی کرکٹ کھیلتی ہیں لہٰذا پاکستان کو جیت کے لئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT