Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک ۔ افغانستان سیریز پر غور

پاک ۔ افغانستان سیریز پر غور

لاہور۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیر مین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز پر غور کیا جارہا ہے، جن کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔لاہور میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان  نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کروائے جائیں گے جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی افغانستان اور دوسرا پاکستان میں ہوگا۔شہریار خان نے کہاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز کروائی جائیں گی جوکہ افغانستان، پاکستان یا شارجہ میں ہوسکتی ہیں جن کی تاریخوں کا ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT