Wednesday , May 24 2017
Home / عرب دنیا / پاک ۔ افغان سرحد کھولنے نواز شریف کی ہدایت

پاک ۔ افغان سرحد کھولنے نواز شریف کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں شدت پسندی کے حالیہ واقعات کی پشت پناہی افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے گئی تاہم سرحد کھولنے کا یہ فیصلہ جذبہ خیرسگالی کے طور پر کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق سرحد کی یہ بندش دراصل دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رابطوں کی بندش بھی تھی اس لیے سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور اقتصادی مفاد میں نہیں۔وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جن وجوہات کی بنا پر سرحد بند کی گئی تھی، ان کے تدارک کے لیے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT