Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک ۔ ویسٹ انڈیز ونڈے سیریز ناکام ٹیم کو ورلڈ کپ اخراج کا اندیشہ

پاک ۔ ویسٹ انڈیز ونڈے سیریز ناکام ٹیم کو ورلڈ کپ اخراج کا اندیشہ

شارجہ ، 30 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ونڈے سیریز رینکنگ کی جنگ بن گئی ہے۔ یہ سیریز ہارنے والی ٹیم آئندہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوگا، سیریز میں ناکامی سابق ورلڈ چمپئن کو میگا ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز آٹھویں اور پاکستان نویں پوزیشن پر ہے۔ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلئے پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں کلین سویپ کرنا ہوگا۔ ایک میچ کی جیت ویسٹ انڈیز کیلئے ورلڈ کپ کا راستہ آسان بناسکتی ہے۔ کپتان اظہر علی ویسٹ انڈیز کو ہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ورلڈ کپ 2019ء میں دس ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ آٹھ ٹیموں کا فیصلہ رینکنگ اور دو ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائنگ رائونڈ کے بعد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT