Saturday , July 29 2017
Home / شہر کی خبریں / پبلک سرویس کمیشن امتحانات II گروپ

پبلک سرویس کمیشن امتحانات II گروپ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے زیر اہتمام گذشتہ دن یعنی 11 نومبر کو منعقدہ گروپ II امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا اور پہلے دن کے امتحان پرچہ اول و دوم ( پہلا اور دوسرا پرچہ ) میں جملہ 5,17,811 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی اور اس طرح گروپ II امتحان کے پہلے اور دوسرے پرچہ میں امیدواروں کی حاضری کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن مسٹر جی چکراپانی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چند امتحانی مراکز پر بعض انتظامی خامیاں پائی گئیں ۔ لیکن فی الفور ان انتظامی خامیوں کو بھی دور کرلیا گیا جب کہ گروپ II کے پہلے دن پرچہ I اور پرچہ II کا مکمل طور پر شفافیت کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اور امتحانی شفافیت کے معاملہ میں کسی بھی امیدوار کو شک و شبہ کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض غلط و بے بنیاد اطلاعات کی روشنی میں امیدواروں کو تشویش وغیرہ میں بھی مبتلا ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے کیوں کہ بعض گوشوں سے امیدواروں میں تشویش پیدا کرنے کے لیے گمراہ کن افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ۔ جس پر ہرگز کوئی توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ صدرنشین ٹی ایس پی ایس سی نے کہا کہ گروپ II امتحانات میں کسی کے ساتھ بھی کوئی نا انصافی نہیں ہوگی بلکہ مکمل انصاف کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل 13 نومبر کو منعقد ہونے والے تیسرے اور چوتھے پرچے کے بھی کامیاب انعقاد کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT