Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پبلک سرویس کمیشن کو 5.7 لاکھ درخواستیں وصول

پبلک سرویس کمیشن کو 5.7 لاکھ درخواستیں وصول

حیدرآباد۔/10فبروری، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے مخلوعہ عہدوں پر تقررات عمل میں لانے کے مقصد سے جاری کردہ گروپ II اعلامیہ پر بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہوا اور گروپ II جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ کے وقت کا اختتام عمل آنے تک جملہ 5.70 لاکھ درخواستیں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو وصول ہوئی ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے باوثوق ذرائع نے یہ بات تائی اور کہا کہ گروپ II کے تحت جملہ 439 جائیدادوں پر تقررات کیلئے گزشتہ 45 یوم قبل تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اور مرکزی محکمہ کی ہدایات کے مطابق پانچ ماہ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے عمل کو مکمل کرلیا جانا چاہیئے۔ ذرائع کے مطابق گروپ   II جائیدادوں سے متعلق ماہ اپریل کے اختتام سے قبل گروپ II ٹسٹ منعقد کیا جاسکتا ہے۔
اقلیتی اسکولس کے قیام کیلئے
احکامات جاری
حیدرآباد۔/10فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں اقلیتی طبقات میں تعلیم کو فروغ دینے اور انہیں تعلیم کے حصول کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 60 اقلیتی اسکولس قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج چیف منسٹر کے سی آرکی ہدایت پر ان اقلیتی اسکولس کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT