Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / پتانجلی نوڈلس اور گھی کا معیار جانچنے کی ہدایت

پتانجلی نوڈلس اور گھی کا معیار جانچنے کی ہدایت

دہرہ دون۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اخباری اطلاعات کو قابل دست جرم تصور کرتے ہوئے حکومت اُتراکھنڈ نے پتانجلی کے دو فوڈ پروڈکٹس میں پائے جانے والے مبینہ کیڑے اور جراثیم کی موجودگی کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ حکام ،پتانجلی نوڈلس اور گھی کے معیار کا ٹسٹ کریں گے۔ فوڈ سکیورٹی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پتانجلی پروڈکٹس کے چند نمونے حاصل کریں اور ان کا ٹسٹ کروائیں۔ ریاستی وزیر صحت سریندر سنگھ نیگی نے کہا کہ حکومت میڈیا کی اطلاعات کا جائزہ لیتے ہوئے پتانجلی نوڈلس اور گھی کے معیار کو جانچنے کا حکم دے رہی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ پتانجلی نوڈلس میں مبینہ طور پر کیڑے اور جراثیم پائے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT