Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / پتانجلی نوڈلس میں کیڑے ، یوگاگرو رام دیو مشکل میں پھنسے

پتانجلی نوڈلس میں کیڑے ، یوگاگرو رام دیو مشکل میں پھنسے

نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو رام دیو کی ذہنی اختراع پر مبنی پتانجلی آٹا نوڈلس پر زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہریانہ کے ضلع جند میں پتانجلی نوڈلس کے ایک پیکٹ سے چند حشرات (کیڑے) ابلنے لگے ۔ ایک خانگی میڈیا ادارہ کی خبر کے مطابق نروانا کے ایک سودیشی اسٹور سے رام دیو کے پتانجلی نوڈلس خریدنے کے بعد ایک شخص کو پیکٹ کھولنے کے بعد کیڑے دستیاب ہوئے ۔ دوکاندار نے اعتراف کیا کہ اس کے اسٹور سے یہ پیکٹ خریدا گیا تھا ۔ یہ شخص اب پتانجلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر غور کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ باوقار عالمی غذائی ادارہ نسلے کے میگی نوڈلس پر امتناع عائد کئے جانے کے فوری بعد رام دیو نے پتانجلی آٹو نوڈلس متعارف کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT