Tuesday , May 30 2017
Home / Top Stories / پتانجلی کے پانچ پراڈکٹس میں گائے کا پیشاب !

پتانجلی کے پانچ پراڈکٹس میں گائے کا پیشاب !

نئی دہلی4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) یوگا گرو رام دیو نے پتانچلی کی تمام مصنوعات میں گائے کے پیشاب ملائے جانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ محض 5مصنوعات میں ہی ‘گؤموتر’ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔بابارام دیو نے سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں بڑی تعداد میں مسلم فرقہ کے لوگ ہیں اورانہیں گمراہ کرنے کے لئے ایسا غلط پرچار کیا جاتا ہے کہ پتانجلی کی مصنوعات میں گؤ موتر کا استعمال کیا جاتا ہے جو پوری طرح سے غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دواؤں میں گائے کا پیشاب استعمال کیاجاتاہے اور اس کے پیکٹ پر صاف صاف لکھا ہوتا ہے کہ اس میں گؤموتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے لئے پتانجلی ‘گونائل’ بناتا ہے جس میں گائے کا پیشاب اور دیگر دواؤں کا استعمال کیاجاتا ہے ۔ اسی طرح سے کینسر کی روک تھام کی دواؤں اورپنچ گویہ میں بھی پیشاب کااستعمال ہوتا ہے ۔بابا رام دیو نے کہا کہ جانوروں کو صحت مند غذا فراہم کرانے کے لئے دو گدھ امرت تیار کیاجاتا ہے جس میں یوریا کا استعمال نہیں کیاجاتا۔یوریا کے استعمال سے جانوروں میں بانجھ پن بڑھتا ہے جس کے مد نظر ہی جانوروں کے کھانے میں یوریا کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT