Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ’پتانجلی ‘ کے گمراہ کن اشتہارات، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی شکایت

’پتانجلی ‘ کے گمراہ کن اشتہارات، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی شکایت

نئی دہلی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شعبہ اشتہارات کے نگرانکار ادارہ ASCI نے مختلف اشتہارات بشمول ہیرآئیل اور واشنگ پائوڈر برانڈس کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کرنے پر پتانجلی آیوروید کی سرزنش کی ہے۔ ادارہ نے یوگا گرو رام دیو سے وابستہ مشتہرین کے گروپ پر مارکٹ میں دیگر مصنوعات کے خلاف رسوا کن مہم چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایڈورٹائزنگ اسٹانڈرڈ کونسل آف انڈیا کے ذیلی ادارہ کسٹمر کمپلینٹس کونسل نے جانسن اینڈ جانسن امیزان، آئی ٹی سی اور دیگر کمپنیوں کے اشتہارات کے خلاف شکایات کو واجبی قرار دیا ہے۔ ماہ مارچ میں صارفین شکایات کونسل کو 156 شکایتیں وصول ہوئی ہیں جس میں 90 شکایتوں کا جائزہ لے کر متعلقہ اشتہارات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں پتانجلی اشتہارات میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کیش کانتی نیچرل ہیئر آئیل، کلینرا آئیل ، قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کیا گیا ہے لیکن طبی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ مصنوعات کینسر کا موجب ہوسکتے ہیں جبکہ پتانجلی کچی گھانی مسٹرڈ آئیل کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔ اس کے برخلاف سستا  پامولین آئیل کی ملاوٹ کرکے صحت عامہ سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جبکہ پتانجلی ہربل واشنگ پائوڈر صابن اور ڈش واش بار (برتن کا صابن) کے خلاف بھی شکایت موصول ہوئی ہے۔ متذکرہ ادارہ نے جانسن اینڈ جانسن کے اشتہار سوکی کھانسی کو دوبارہ آنے سے روکو اور آشیرواد کے نمبر 1 آٹا کے دعوی کو بھی گمراہ کن قرار دیا ہے۔

بھوجبل اور ارکان خاندان کے خلاف تازہ کیس
ممبئی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اینٹی کرپشن بیورو نے سابق ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا جھگن بھوجبل اور دیگر 11 بشمول ان کے 4 ارکان خاندان کے خلاف 203 کروڑ روپئے مالیتی غیر محسوب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں تازہ کیس درج کیا ہے جو کہ معروف ذرائع آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اے سی بی نے ایک اور ایف آئی آر درج کیا ہے جس میں بھوجبل کے علاقہ ان کی اہلیہ مینا ، فرزند پنکج، بہو وشاکھا اور بھانجہ سمیر کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ اے سی بی عہدیداروں نے بتایا کہ چھگن بھوجبل کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی کے دوران برآمد دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ شہر ممبئی میں مکانات اور پونے، لونا والا اور ناسک میں کئی ایک جائیدادوں کے مالک ہیں جبکہ بھوجبل کے رشتہ دار پنکج، سمیر اور نائک نے غیرقانونی رقمی لین دین کیا ہے بوگس کمپنیاں قائم کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT