Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پتلون آر ایس ایس کی نیکروں کے جانشین

پتلون آر ایس ایس کی نیکروں کے جانشین

ناگپور ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سویم سیوکوں کی روایتی خاکی نیکروں کی جگہ پتلون لے لیں گے۔ امکان ہیکہ 11 مارچ سے راجستھان کے ضلع ناگور میں مقرر آر ایس ایس کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا۔ آر ایس ایس کے کل ہند پرچارپرموک منموہن ودیا نے آج پی ٹی آئی کو اس کی اطلاع دی۔ آر ایس ایس ارکان فی الحال خاکی نیکریں پہنتے ہیںجس پر سفید قمیص جن کے پورے آستین ہوتے ہیں ، پہنا کرتے ہیں جنہیں کہنیوں تک موڑ دیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں ان کے سر پر کالی ٹوپیاں ہوتی ہیں کیونکہ یہی لباس آر ایس ایس کا روایتی لباس ہے۔

TOPPOPULARRECENT