Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / پتنگ بازی کے دوران برقی تار کی زد میں آکر لڑکا ہلاک

پتنگ بازی کے دوران برقی تار کی زد میں آکر لڑکا ہلاک

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) اپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں پتنگ بازی کے دوران 10 سالہ لڑکا برقی تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب کے روی کمار اپنے مکان کی چھت پر سنکرانتی تہوار کے موقع پر پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ کل شام اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران پتنگ مکان کے قریب واقع درخت پر پھنسنے پر اس نے نکالنے کی کوشش کی جس کے دوران وہ برقی تار کی زد میں آگیا اور شدید طور پر جھلس گیا ۔ روی کمار دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT