Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پتنگ بازی کے دوران زخمی طالب علم کی موت

پتنگ بازی کے دوران زخمی طالب علم کی موت

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) پتنگ بازی کے دوران مشتبہ طور پر گرکر ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپتاگیری اپارٹمنٹ کی 5 ویں منزل سے مشتبہ طور پر گرکر 19 سالہ ٹھاکر ایوش سنگھ ہلاک ہوگیا ۔ جو چندولعل بارہ دری علاقہ کے ساکن تلجا سنگھ کا بیٹا تھا ۔ طالب علم اپنے رشتہ داروں کے یہاں نارائن گوڑہ گیا تھا اور رشتہ داروں کے ہمراہ پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ 5 ویں منزل پر واقع پینٹ ہاوز سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT