Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / پجارا نے قومی ریکارڈ میں ڈراویڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

پجارا نے قومی ریکارڈ میں ڈراویڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

رانچی۔21 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام) چتیشور پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف تسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ بیٹنگ کی بدولت  سابق کپتان راہول ڈراویڈ کو قومی ریکارڈ سے محروم کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔رانچی میں کھیلے گئے میچ میں پجارا نے مہمان بولرز کے خلاف ڈٹ کر بیٹنگ کی اور 202 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں مضبوط مقام تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس اننگز کے دوران انہوں نے 525 گیندوں کا سامنا کر کے ہندوستان کی جانب سے گیندوں کے اعتبار سے سب سے طویل اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل سب سے طویل اننگز کھیلے کا ریکارڈ راہول ڈراویڈ کے پاس تھا جنہوں نے 2004 میں پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں 270 رنز کی اننگز کے دوران 495 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ٹسٹ کرکٹ میں سب سے طویل اننگز کا ریکارڈ انگلینڈ کے عظیم بیٹسمین لین ہٹن کے نام  ہے جنہوں نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 364 رنز کی اننگز کے دوران 847 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT