Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پجارا کی نوٹنگھم شائر میں واپسی

پجارا کی نوٹنگھم شائر میں واپسی

لندن۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی بیٹسمین چیتشور پجارا نے اسپیس کیورس کاؤنٹی چیمپئن شپ2017 کے سیزن کے آخری چار میچوں کے لئے اپنے کلب نوٹنگھم شا ئر میں واپسی کی تصدیق کی ہے ۔گزشتہ سیزن ریلیگیشن میں پہنچی ناٹنگھم شائر اس مرتبہ سوپر لیگ میں اپنی جگہ واپسی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔ پجارا حال ہی میں سری لنکا کے ٹسٹ دورے سے واپس لوٹے ہیں جہاں انہوں نے تین میچوں کی سریز میں دو سنچریوں سمیت 77.25 کے اوسط سے 309 رنز بنائے ہیں۔ وہ ناٹنگھم شائر کے لئے ٹرینٹ برج میں نارتھپم شائر کے خلاف میچ کے علاوہ ٹرینٹ میں واسسٹر شائر اور ہوپ میں سیکیس کے لئے میچوں میں فراہم رہیں گے۔ پجارا نے ناٹنگم شائر کے ڈویژن2 کے میچوں میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

 

 

دہلی میں اسپورٹس میوزیم
نئی دہلی۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں قومی کھیل میوزیم بنایاجائے گا جس کی پیشکش پر مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے اپنی مہر لگا دی ہے ۔مرکزی وزارت کھیل جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں قومی کھیل میوزیم کی تعمیر کرے گا جو اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیڈیم ہوگا۔ اس بارے میں تین ماہ قبل فیصلہ کیا گیا تھا جس پر وزیر کھیل نے کئی اجلاس اور تفصیل سے بحث کے بعد اپنی مہر لگا دی ہے ۔ مسٹر گوئل نے کہا یہ میوزیم کھیلوں میں ملک کی کامیابی کو پیش کرے گا اور ساتھ ہی ملک کے روایتی کھیل پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔ اس میوزیم کا مقصد ملک میں کھیل کو مقبول بنانا ہے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT