Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / پداپلی میں انٹیگریٹیڈ ٹورازم سرکیوٹ کی ترقی پر زور

پداپلی میں انٹیگریٹیڈ ٹورازم سرکیوٹ کی ترقی پر زور

مرکزی وزیر سیاحت مہیش شرما سے ٹی آر ایس ایم پیز کی ملاقات
حیدرآباد۔7 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ بی سمن بی بی پاٹل اور پی سرینواس نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر سیاحت مہیش شرما سے ملاقات کی۔ سیاحت کے فروغ کے لیے مرکزی حکومت کی اسکیم سودیشی درشن کے تحت 100 کروڑ روپئے سے پیدا پلی حلقے میں انٹیگریٹیڈ ٹورازم سرکیوٹ کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی۔ ملاقات کے بعد رکن پارلیمنٹ بی سمن نے بتایا کہ کالیشورم مندر، کروکڈائل سنچیوری، دھرماپوری کوٹی لنگالا مندر، ایلم پلی پراجکٹ اور بدھا کی یادگاروں کو ملاکر ٹورازم سکیوٹ ترقی دینے کی درخواست کی گئی۔ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ پراجیکٹ کی تفصیلات سے وزیر سیاحت کو واقف کروایا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے پراجیکٹ کی تمام تفصیلات سیاحت کے عہدیداروں کے حوالے کی۔ وزیر سیاحت مہیش شرما نے پراجیکٹ کے قیام پر ہمدردانہ غور کا تیقن دیا ہے۔ سمن نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے سیاحت کے شعبہ میں تلنگانہ کو نظرانداز کردیا تھا۔ اب جبکہ تلنگانہ نئی ریاست کے طور پر ابھری ہے، مرکز کو چاہئے کہ سیاحت کے شعبہ میں تلنگان کو ترقی دے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست کے قیام کے بعد تمام اضلاع میں سیاحتی مقامات کی ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کا تعاون ضروری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT