Monday , April 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پدا گولکنڈہ میں ایک شخص کی خودکشی

پدا گولکنڈہ میں ایک شخص کی خودکشی

شمس آباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ میں ایک شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب ڈی سرینواس 36سالہ ساکن پدا گولکنڈہ نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کروادیا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT