Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پدمنی، ہریکا کی ورلڈ چمپئن شپ کے پری کوارٹرز میں رسائی

پدمنی، ہریکا کی ورلڈ چمپئن شپ کے پری کوارٹرز میں رسائی

تہران (ایران) ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈماسٹر ڈروناولی ہریکا اور انٹرنیشنل ماسٹر پدمنی راوت بدستور تاریخ رقم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں جیسا کہ انھوں نے یہاں سکنڈ راؤنڈ کے ٹائی بریک جیت کر ورلڈ ویمنس چیس چمپئن شپ کے آخری 16 کے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ قازقستان کی دینارا سادواکسووا کے ساتھ دونوں ٹائی بریک گیم معمول کے ٹائم کنٹرول کے تحت ڈرا کرلینے کے بعد ہریکا کیلئے تیزتر نوعیت کے کھیل میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے کا وقت آیا اور انھوں نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ فرسٹ گیم ہندوستانی اسٹار کیلئے اچھا ثابت ہوا کیونکہ وہ جیت گئی اور ریٹرن ریپڈ گیم میں ڈرا نے اگلے راؤنڈ میں ان کا مقام طے کردیا۔ پدمنی کیلئے کٹھن کام رہا جیسا کہ وہ زاؤ شوی کے خلاف کھیل رہی تھی، جو چین کی سابق ورلڈ جونیر گرلز چمپئن ہے اور اس چمپئن شپ کی شروعات میں آٹھواں رینک دی گئی۔ پدمنی پر دباؤ تھا لیکن اس نے فرسٹ گیم میں ہی بازی پلٹا کر شوی پر برتری حاصل کرلی اور سکنڈ گیم عمدگی سے مکمل کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT