Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پدم ایوارڈ یافتگان کے بیرونی کھاتوں کے افشاء پر شرد یادو کا ردعمل

پدم ایوارڈ یافتگان کے بیرونی کھاتوں کے افشاء پر شرد یادو کا ردعمل

نئی دہلی۔/5اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بیرون ملک ہندوستانیوں کے خفیہ کھاتوں ( پناما پیپرس ) کے افشاء کا پتہ چلانے کیلئے مختلف اداروں کی مشترکہ ٹیم تشکیل دینے حکومت کے فیصلہ کا جواز طلب کرتے ہوئے جنتا دل متحدہ کے صدر شرد یادو نے کہا کہ یہ انتہائی پشیمانی کی بات ہے کہ کھاتہ داروں کی فہرست میں پدم ایوارڈ یافتگان کے نام بھی شامل ہیں۔ پہلے ہی سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کالا دھن معاملہ کی چھان بین کررہی ہے اور پناما پیپرس کے افشاء کو بھی اس تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ اعزاز یافتہ لوگ بھی اس طرح کے اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔ انہوں نے فراخدلانہ معاشی پالیسیوں کے نام پر ملک کی دولت لوٹنے پر کارپوریٹ گھرانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جن لوگوں کا سالانہ کاروبار 1990 کے عشرہ میں 2کروڑ روپئے بھی نہیں تھا اب 2لاکھ کروڑ تک پہنچ گیا ہے ۔ حکومت کا یہ فریضہ ہے کہ تحقیقات کروائے کہ ان لوگوں کے پاس دولت کا انبار کہاں سے آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT