Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پدم شری مجتبیٰ حسین کی تحریروں و تخلیقات پر ویب سائٹ

پدم شری مجتبیٰ حسین کی تحریروں و تخلیقات پر ویب سائٹ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : برصغیر کے نامور مزاح نگار مجتبیٰ حسین کی جملہ تحریروں اور تخلیقات پر مشتمل ویب سائٹ کا اتوار 9 اگست سے آغاز ہوگا ۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب 9 اگست کو 5 بجے شام ، محبوب حسین جگر ہال ، احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز ) پر مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اس ویب سائٹ کی رسم اجراء انجام دیں گے ۔ مجتبیٰ حسین کے علاوہ پروفیسر بیگ احساس ، ڈاکٹر مصطفی کمال ایڈیٹر شگوفہ مخاطب کریں گے ۔ عابد صدیقی خیر مقدمی تقریر اور نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT