Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کا توسیعی خطبہ

پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کا توسیعی خطبہ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( راست ) : ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ کے زیر اہتمام 20 اگست کو 5 بجے شام ایک مذاکرہ منعقد ہوگا ۔ جس میں ممتاز مزاح نگار پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین ’ میں اور میری مزاح نگاری ‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے ۔ ممتاز دانشور پدم شری پروفیسر سید ظل الرحمن صدر ابن سینا اکیڈیمی علی گڑھ مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ ڈاکٹر مصطفی کمال ایڈیٹر ماہنامہ شگوفہ تعارفی کلمات کہیں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب میر کمال الدین علی خاں کریں گے اور صدارت پروفیسر اشرف رفیع کی ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT