Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / پدم و بھوشن ایوارڈ لیتے وقت دلیپ کمار اشکبار

پدم و بھوشن ایوارڈ لیتے وقت دلیپ کمار اشکبار

ممبئی ۔ 14 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی فلمی اداکار دلیپ کمار جنہیں کل ملک کا دوسرا بڑا شہری اعزاز پدم و بھوشن عطا کیا گیا ، ان کیلئے یہ ایک جذباتی لمحہ تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ یہ ایوارڈ پیش کرنے کیلئے خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی سے ممبئی پہنچے تھے۔ دلیپ کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ جب میرے ہاتھ میں ایوارڈ دیا گیا تو اس وقت میں اشکبار ہوگیا تھا اور یہ میرے خاندان کیلئے باعث افتخار تھا۔ دلیپ کمار کی قیامگاہ پر منعقدہ تقریب ایوارڈز میں فلمی ستاروں اور شخصیتوں کی کہکشاں شریک تھی۔ اپریل میں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ نے پدم و بھوشن ایوارڈز عطا کئے تھے لیکن دلیپ کمار ناسازیٔ طبع کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT