Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پرائمری ہیلت سنٹرس کو عصری سہولتوں کی فراہمی کا تیقن

پرائمری ہیلت سنٹرس کو عصری سہولتوں کی فراہمی کا تیقن

وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی کا اسمبلی میں بیان
حیدرآباد۔20 مارچ (سیاست نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے بتایا کہ شہری علاقوں میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹرس کو عصری سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ جے وینکٹ رائو کے سوال پر وزیر صحت نے بتایا کہ تلنگانہ کے 21 شہروں میں مئی 2016ء سے شہری علاقوں کے 80 پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں تقررات کا عمل شروع کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 72 فیصد تقررات مکمل کیئے گئے اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ جاریہ ماہ مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 798 پیرا میڈیکل اسٹاف کو 16 بیچس میں 38 دن کی ٹریننگ متعارف کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 34 سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہوچکا ہے اور 39 پرائمری ہیلتھ سنٹرس کا کام جاری ہے۔ ہر پرائمری ہیلتھ سنٹر میں 18 آلات اور 75 سرجیکل ایٹمس فراہم کئے جائیں گے۔ ہر پرائمری ہیلتھ سنٹر کے لیے 50 ہزار نفوظ پر مشتمل آبادی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں ہاسپٹل ڈیولپمنٹ سوسائٹیز قائم کی جائیں گی جس کے لیے حکومت گرانٹ فراہم کرے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتایا کہ ریاست میں 21 اسپیشل نیو بورن کیر یونٹس کام کررہے ہیں۔ ملک میں یہ اپنی نوعیت کے بہترین یونٹس ہیں۔ 2017-18 کے دوران مزید 7 کیر یونٹس کے قیام کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 7 یونٹس کے قیام کے بعد تلنگانہ کے ہر ضلع میں ایک یونٹ کارکرد ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT